اپوزیشن کے اراکین اسمبلی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے قومی اسمبلی پہنچ گئے

8  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں، جس میں پیپلز پارٹی کےنوید قمر، شازیہ مری، جبکہ مسلم لیگ نے کے  خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے ساتھ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن بھی جمع کرائی جائے گی۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قیادت نے تمام اراکین اسمبلی کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے اراکین اسمبلی  کو کہا ہے کہ آئندہ 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں، اس دوران اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved