شعیب اختر سے بدتمیزی، پی ٹی وی کی تحقیقاتی کمیٹی کی نعمان نیاز کو آف ائیر کرنے کی سفارش

28  اکتوبر‬‮  2021

پی ٹی وی سپورٹس کے لائیو شو گیم آن ہے میں پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر پی ٹی وی کے ایم ڈی کی سربراہی میں کل تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر حکام نے لائیو شو میں پیش آنے والے واقعے اور اس پر پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ  کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین نے آن ائیر اور آف ائیر لمحات کی ریکارڈنگز دیکھیں اور ڈاکٹر نعمان نیاز سے سوالات بھی کئے۔

پی ٹی وی ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر آف ائیر کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں شعیب اختر کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے بلا لیا ہے۔

پی ٹی وی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نعمان نیاز کے رویے پر سخت نالاں ہے اور ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر نعمان نیاز کو  قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نعمان نیاز کے رویے کی وجہ سے پی ٹی وی کا وقات مجروح ہوا، انہیں آف ائیر کیا جائے۔

یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین میچ میں پاکستان کی جیت کے بعد پی ٹی سپورٹس کے لائیو شو میں پروگرام کے میزبان نے شعیب اختر کو پروگرام چھوڑ کر چلے جانے کو کہا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا اور حکومتی وزراء کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور فوری طور پر ڈاکٹر نعمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved