ہر طرح کے خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،پاک فوج

28  اکتوبر‬‮  2021

عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دےگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کی، اجلاس میں تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکیورٹی امور بشمول اسٹریٹیجک اور روایتی پالیسیوں ‏کے امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں خطے بالخصوص افغانستان کی تازہ صورتحال زیرِغور آئی اور درپیش چیلنجز اور ان سے نبردآزما ‏ہونےکے مسلح افواج کےپلان پر غور کیا گیا۔ تینوں مسلح افواج کے ورک پلان اور آپریشنل تیاریوں پر بھی گفتگوکی گئی اور عسکری قیادت نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران ہر طرح کے خطرات کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیاہے۔جنرل ندیم رضا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز قومی نقطہ نظرکےتحت کوشاں ہے ‏قومی سیکیورٹی اوردفاع کےتحفظ کےلیےپرعزم ہیں مسلح افواج تمام دفاعی اورسیکیورٹی چیلنجز سے ‏نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved