وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

8  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میں مکمل طور پر آپ اور پارٹی کیساتھ ہوں، اگر میرے استعفے سے معاملات حل ہوتے ہیں، تو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کو تیار ہوں، کیونکہ مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے جتنا کام کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا، عثمان بزدار دراصل میڈیا فرینڈلی نہیں ہے، جس کا انہیں نقصان ہوتا ہے، وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا جو خود وزیراعلیٰ بننے کے خواہشمند ہیں، صرف انہیں عثمان بزدار سے مسئلہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved