پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے آنے والے قافلوں کوروک رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مارچ کو اسلام آباد آنے سے روک رہی ہے، کہ حکومت نے شہر اقتدار کے آس پا س کنٹینرز اور بسزسے تمام راستے بند کر دئیے ہیں، ان کا اپنے کارکنان کیلئے پیغام تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہر صورت ڈی چوک میں پہنچا جائے۔
جبکہ اس دوران پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد میں سواں گارڈن پہنچ چکا ہی اورکارکنان نے سواں گارڈن میں دھرنے کا اعلان کیا ہے،جب تک با قی کارکنان ان کے ساتھ شریک نہیں ہوجاتے ۔
سواں گارڈن میں لانگ مارچ روک کر پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا خطاب میں کہنا تھا کہ اگر ہمارے قافلوں کو روکا گیا تو پہلے فیض آباد پھرڈی چوک پردھرنا دے کربلاک کردیں گے۔