وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے میں تاخیر کی تو نہ عوام معاف کریں گے، نہ خدا معاف کرے گا، شہباز شریف

8  مارچ‬‮  2022

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اس حکومت کو ہٹانے میں تاخیر کی تو عوام بھی معاف نہیں کریں گے، اور خدا بھی معاف نہیں کرے گا۔

آج اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز کا شریف نے کہا جب بھی حکومت کے خلاف کسی تحریک کا آغاز کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ بیرنی سازش ہے۔ حکومت بتائے کہ کیا فارن فنڈنگ کیس بھی بیرونی سازش ہے۔ آپ کی غلط پالیسیوں کے باعث ہوش ربا مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ کی غلط خارجہ پالیسی نے سی پیک کو متاثر کیا، چین کو ناراض کیا۔ سعودی عرب سمیت مسلم دوست ممالک آپ کی خارجہ پالیسی کے باعث نالاں ہیں۔ اب آپ نے میلسی میں تقریر کر کے یورپی ممالک کے خلاف باتیں کرنا شروع کر دیں۔

اپوزیشن لیڈر نے احتساب کے عمل کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہو، لیکن آپ نے بے بنیاد مقدمات میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا۔ اپنے وزراء کے کیسز پر آنکھیں بن کئے رکھیں۔ یہ احتساب نہیں یہ بدترین انتقام ہے۔

شہباز شریف کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس حکومت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اس لئے وزیراعظم کو ہٹانے کا فیصلہ طویل مشاور کے بعد کیا، ہماری لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی جگہوں پر متعدد میٹنگز ہوئیں۔ ہم نے 22 کروڑ عوام اور قومی مفاد کے پیش نظر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved