وفاق میں تحریک عدم اعتماد آ چکی، جلد حکمت عملی فائنل کرنا ہو گی،ترین گروپ

8  مارچ‬‮  2022

لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس عون چوہدری کی رہائشگاہ میں ہوا جس میں اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین سے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے رہنمائی مانگ لی، جہانگیر  ترین وڈیو لنک کے ذریعےاجلاس میں شریک ہوئے، جہانگیر ترین کو پنجاب اور وفاق کی سیاسی صورتحال پر  بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاء کو رکن پنجاب اسمبلی اور گزشتہ روز ترین گروپ میں شامل ہونے والے عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں حکومتی شخصیات سےملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مؤقف اپنایا گیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد آچکی ہے جلدگروپ کی حکمت عملی کوفائنل کرناہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد دوبارہ مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز علیم خان گروپ نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پنجاب اسمبلی کے 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور یہ گروپ پنجاب کی طرز حکمرانی کیخلاف ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved