جہانگیر ترین کا شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے 5 لاکھ اور ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان، پنجاب حکومت بھی میدان میں آ گئی

28  اکتوبر‬‮  2021

سرائیکی وسیب کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی 2 روز قبل نہایت کسمپرسی کی حالت میں انہیں موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہسپتال لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شاکر شجاع آبادی کی صحت اتنی خراب تھی کہ ان سے موٹرسائیکل پر بیٹھا نہیں جا رہا تھا جس کے وجہ سے انہیں ڈرائیور نے اپنے ساتھ باندھا ہوا تھا۔ شاکر شجاع آبادی کے بیٹے ولید کا کہنا تھا کہ ٹیکسی کے پیسے نہیں، اس لیے والد صاحب کو موٹر سائیکل پر ہسپتال لے کر جا رہا ہوں۔ ویڈیو میں کہا جا رہا تھا کہ یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ اتنے بڑے شاعر کے گیت گا کر گلوکاروں نے اتنا نام بنایا اور وہ شاعر آج خود موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھ کر مجبوری کی حالت میں دوائی لینے جا رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آج پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں جا کر ان کی عیادت کی اور انہیں علاج میں معاونت کیلئے 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ جہانگیر ترین کے شاکر شجاع آبادی کے ساتھ ملاقات میں ان کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا ابھی اعلان کیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلان کیا کہ پنجاب حکومت شکار شجاع آبادی کے علاج کےتمام اخراجات برداشت کرے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے شاکر شجاع آبادی کے علاج کے اخراجات کے علاوہ ان کیلئے 36 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا ہے اور ان کے  ایک بیٹے کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved