چوہدری شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمن ملا قات اسلام آباد میں ہوئی ، ملاقات کا وقت بہت اہمیت کا حامل ہے ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو ہے اور تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے حوالےسے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ،اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی مو جود تھے۔
دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی، جس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی اور پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ہم ارکان کو ایوان میں لائیں گے اور 172 سے زائد ووٹ لیں گے۔