حکومت اس وقت وفاق اور پنجاب میں مشکلات کا شکار ہے اوراسی وقت کے پی کے میں ارکان اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم احد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کامیاب رہی ہےاور اسلام آباد میں 10 مارچ کو لیاقت خٹک جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کا اعلان کریں گےاور ان نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاقت خٹک پی ٹی آئی پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو کر جے یو آئی میں شامل ہوں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک کے ایسے عمل سے پرویز خٹک کی سیاست پر بھی اثر پڑے گا، لیاقت خٹک کو پی ٹی آئی نے سنجیدہ نہیں لیا تھا، لیاقت خٹک اتنے اثر رسوخ والے ہیں یا نہیں اس کا علم نہیں، گزشتہ برس فروری میں خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 63 نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب ہوئے تھے اور اس نشست کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے لیاقت خٹک پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دیا ہے۔