سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن، غیر ملکی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد ہلاک

8  مارچ‬‮  2022

بلوچستان کے مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے گورچوپ، تربت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانوں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد گروہ کے کمانڈر حاصل ڈوڈا اور وشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگرد مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا اور انہیں بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved