دھماکہ بلوچستان کے شہرسبی میں جاری سالانہ میلےمیں صدر عارف علوی کی شرکت کے نصف گھنٹہ بعد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سبی میں جاری سالانہ میلے میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی شرکت کے بعد کھلے میں ہونے والے دھماکے سے 4 افراد سمیت 25 سے زائد زخمی ہو گئے،دھماکے کےبعد زخمیوں کوسول ہسپتال اورسی ایم ایچ میں منتقل کر دیا گیا ہے، سول ہسپتال سبی کے ایم ایس ڈاکٹر سرورہاشمی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی افرادکی تعداد میں زیادہ ترسیکیورٹی کے افراد تھے، جس میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، جن کوکوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے 3 افراد کےہلاک اور 28 افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
واقعے پروزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اظہارافسوس کیا اور زخمیوں کےعلاج معالجے سے متعلق سہولیا ت کو یقینی بنانے پرزوردیا، واقعے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے سبی میں جاری سالانہ میلے پرحملہ کر کے سبی کے امن کونقصان پہنچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سبی حملے پر دھماکہ سے دشمن نےعام آدمی کی سیروتفریح سمیت کاشتکاروں کے روزگار کو نشانہ بنایا ہے، انہوں نے عزم کیا کہ عوامی قوت سے بلوچستان میں امن کو یقینی بنائیں گے اور بلوچستان میں جاری ترقی کےعمل کیخلاف ہرسازش کوناکام بنائیں گے۔