روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

8  مارچ‬‮  2022

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے حجم میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): سمندرپارپاکستانیوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کردہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 3.6 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر 2020ء سے فروری 2022ء تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 3.632 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاہے جبکہ اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد365182 ہوچکی ہے۔۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری 2022 میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ 250 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوجنوری کے مقابلہ میں زیادہ ہے، جنوری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 222 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر2020سے اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے والے سمندرپارپاکستانیوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے، فروری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت مزید25571 اکاؤنٹس کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد365182 ہوگئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved