اسلام آباد میں بلاول بھٹو کا ان کے کارکنان کی جانب سے ڈی چوک پراستقبال کیا گیا ،ان کا کہنا تھا لاکھوں کا یہ سمندر عوام کا ترجمان ہے جو کہ عمران خان کو اقتدارسے ہٹانے آیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عمران خان کا یہ بیان کہ عدم اعتمادغیرملکی سازش ہے، ان کی مایوس ذہنیت کوواضح کرتا ہے،ان کے پاس اپنی نااہلی پرپردہ کے سوا کوئی جواز نہیں اب ان کی جماعت ایک سیلیکٹڈ حکمران سے اپنا حق لے گی۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ ان کواسلام آباد میں آنے سے روکاوٹیں ڈال کرروکا جا رہا ہے،تاہم اب ان کا قافلہ ڈی چوک پہنچ چکا ہے۔