سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو سڑکوں پر نکلنے کا چیلنج کیا ہے۔
سابق صدرنے آج پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے ڈی چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے اگرمیں سڑکوں پرنکل آیا توزیادہ خطرناک ثابت ہوں گا،میں کہتا ہوں کہ سڑکوں پر آو تو صحیح۔
ان کا کہنا تھا کہ اگراس حکومت کو نا گرایا گیا تو ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی اور اللہ بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا۔ سابق صدرکا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کو نکالنے کا وقت آگیا ہے، سب جماعتیں مل کرمائنس سلیکٹڈ کریں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو بلاول سے جیالوں کی محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے،جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ 27 فروری 2022ء کو کراچی سے روانہ ہوا تھا، جو آج اسلام آباد پہنچا ہے۔ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کیساتھ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔