کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار

28  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات ابھی جاری ہیں، اب تک  کے مذاکرات میں ان سے بات نہیں بنی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعے اور ہفتے کو پھر بات کی جائے گی۔

28 اکتوبر 2021ء کو جمعرات کے روز نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سعد رضوی سے دو تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جمعے اور ہفتے کو دوبارہ ان سے بات کروں گا۔ ٹی ایل پی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ آپ سے طے ہوا ہے وہ مطالبات ماننے کو تیار ہیں، ہم آپ سے جھگڑا نہیں چاہتے لیکن وزیراعظم عمران خان ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس کا سفیر پاکستان چھوڑ کر جا چکا ہے، آپ اسلام آباد آکر کیا کریں گے؟

وفاقی وزیر داخلہ کاہ کہنا تھا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ سڑکیں کھول دیں گے، میں اب آپ کو 4 دن سے کہہ رہا ہوں کہ اپنا وعدہ پورا کریں، لیکن آپ پولیس والوں کو سیدھی گولیاں مار رہے ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آپ کو بھی روکا جائے گا، ایسے حالات میں تمام تر ذمہ داری آپ پر ہو گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ یہ مسئلہ احسن طریقے سے حل ہو، لیکن وزیراعظم ہر صورت میں ریاست کی رٹ کو قائم رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved