وزیر اعظم کی پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی،جی ڈی اے

9  مارچ‬‮  2022

جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہے وزیر اعظم  عمران خان کی آج دورہ کراچی کے دوران پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔

ایک بیان میں سائرہ بانو نے کہاکہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کےباعث ملاقات نہیں ہوگی،پیرصدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کےباعث خیرپورمیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی، مشکل وقت میں بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے، وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے۔حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے پیر پگارا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved