ایران نے اپنا دوسرا فوجی سیٹلائٹ بھی خلا میں روانہ کردیا

9  مارچ‬‮  2022

پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے زمین کے مدار میں دوسری فوجی سیٹلائٹ کو روانہ کردیا ہے۔

یہ فوجی سیٹلائٹ ایک ایسے وقت پر خلا میں بھیجا گیا ہے جب ویانا میں ایرانی جوہری مذاکرات ایک نازک مرحلے میں ہیں۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا کہ اس فوجی سیٹلائٹ کے خلا میں بھیجے جانے کی تصدیق ملک کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کور (IRGC) کی طرف سے کی گئی۔

یہ ایرانی سیٹلائٹ اب زمین سے 500 کلومیٹر(  311 میل) کی بلندی پر خلا میں اپنے مدار میں پہنچ چکا ہے اور گردش میں ہے۔ایران نے اپنا پہلا فوجی سیٹلائٹ نور اول اپریل 2020 میں خلا میں بھیجا تھا اور وہ بھی اس وقت زمین سے 425 کلومیٹر (265 میل) کی بلندی پر اپنے مدار میں گردش میں ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کی طرف سے فوجی نوعیت کا یہ دوسرا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جانا ملکی مسلح افواج کے لیے ایک بڑی عسکری پیش رفت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved