پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان برطانیہ روانہ ہوگئے۔
علیم خان کی برطانیہ میں جہانگیر خان ترین سمیت سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پی ٹی آئی ناراض گروپ کے رہنما علیم خان ورجن انٹلانٹک ائیر کی پرواز نمبر وی ایس 379 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما اسحٰق خاکوانی اور عون چوہدری لندن جائیں گے جہاں وہ موجودہ سیاسی صورتِ حال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گے۔