پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ، ترین گروپ نے اپوزیشن کو ابتدائی فارمولا دے دیا

9  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب کے مخالفت میں سامنے آنے والے علیم خان کی اچانک بیرون ملک روانگی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اب ان ہاؤس تبدیلی کے بعد کی صورت حال سے متعلق فارمولے پر مشاورت جاری ہے۔اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ نے مسلم لیگ (ن) کو ابتدائی فارمولا دے دیا ہے۔ترین گروپ نے وزیراعلی کے ساتھ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب میں وزارت اعلی کا منصب مانگ لیا ہے، اس کے علاوہ اسپیکر شپ پیپلز پارٹی کو اور سینیئر وزیر (ن) لیگ سے بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔دوسری جانب علیم خان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ علیم خان گروپ میں 18 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں جب کہ علیم خان کو بھی کئی ارکان کی درپردہ حمایت حاصل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved