شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات، تحریک عدم اعتمادکی حمایت کی درخواست

9  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کی قیادت میں لیگی رہنماؤں کے وفد نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں،میں نے امیر جماعت اسلامی سےکہا کہ تحریک عدم اعتماد کل پارلیمنٹ میں داخل ہوچکی ہے اس میں آپ ہمارا ساتھ دیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں مشاورت کا نظام ہے۔ ن لیگ کی جانب سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا گیا ہے، ہم اپنی جماعت کا اجلاس بلائیں گے ، جو بھی ان کی دی گئی تجاویز ہیں، ان پر پوری طرح غور کریں گے اور اپنی بات قوم کے سامنے رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا الیکشن اصلاحات پر اتفاق ہے۔ افرادکی تبدیلی کے بجائے اللہ کا نظا م ملک کے لیے بہتر ہوگا

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved