پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کے بھی پیپلز پارٹی سے رابطوں کا انکشاف

9  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے متعدد اراکین سندھ اسمبلی کے پیپلز پارٹی کیساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب ہوا، جس کا پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا تھا۔ لیکن بائیکاٹ کے باوجود پی ٹی آئی کے 4 اراکین اسمبلی نے آج ووٹ کاسٹ کئے، جس میں دیوان سچل، اسلم ابڑو،  کریم بخش گبول اور شہریار شر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پارٹی قائد عمران خان سے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی کےساتھ رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرتی تو آج  پی ٹی آئی کے متعدد اراکین پیپلزپارٹی کو ووٹ دیتے۔ اسلم ابڑو نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا چاہ رہے تھے لیکن بائیکاٹ اور ڈر کی وجہ سے آج اسمبلی میں ووٹ دینے نہیں آئے۔

اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرح کئی ایم این ایزبھی اپنی پارٹی سےخوش نہیں، متعدد اراکین قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved