کتنے حکومتی ارکان کی حمایت حاصل ہے ؟ اپوزیشن نے واضح کر دیا

9  مارچ‬‮  2022

 وزیراعظم  عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے حکمران جماعت کے کتنے  ارکان کی حمایت حاصل ہے ،اپوزیشن نے واضح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد 179ہے اور  اپوزیشن کو 162 ارکان کا ساتھ حاصل ہے،نمبر گیم میں حکومت کو 17 ووٹوں کی برتری حاصل ہے تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہےکہ مسلم لیگ ن کو 16، پیپلز پارٹی کو 6 اور جے یو آئی کو 2 حکومتی ارکان نے ہاں کہہ دی ہے۔

 اپوزیشن کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

ان تینوں جماعتوں کےکل 17 ارکان ایوان میں موجود ہیں او اگر صرف ان تینوں جماعتوں کا ساتھ مل گیا تو اپوزیشن کو ایوان میں سادہ اکثریت مل جائےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved