وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ وزیر اعظم نے جو کرنا ہے اب کر لیں بعد میں انہیں موقع نہیں ملےگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چار اراکین سندھ اسمبلی نے آج سینیٹ الیکشن میں ہمیں ووٹ دیا ہے، عوام کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے اراکین بھی وزیراعظم سے ناراض ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دن اب گِنے جا چکے ہیں، پاکستان کے عوام کے لیے جلد اچھا وقت آئےگا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ عدم اعتماد میں دیکھ لیں گے کہ اور کون کون ہمیں ووٹ دیتا ہے، اب زیادہ دن نہیں ہیں ۔
وزیر اعظم نے جو کرنا ہے اب کر لیں بعد میں انہیں موقع نہیں ملےگا، مراد علی شاہ
9
مارچ 2022
![](http://sabirshakir.com/wp-content/uploads/2022/03/murad-sha.jpg)