وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کےدوران کہنا تھا کہ ندیم افضل چن سے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بجائے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن
پی پی پی جوائن کرنے سے قبل ان کے پاس آئے تھے ،ان کا ندیم افضل چن سے کہنا تھا پیپلزپارٹی جوئن
کیوں کر رہے ہو،کانگریس جوائن کرلو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں تحریک عدم اعتماد پرنوٹوں کی بوریاں کھولیں گئیں،اپوزیشن کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،18ویں ترمیم کے نام پر تماشہ لگایا ہوا ہے ،پیپلزپارٹی نے این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ لامگ مارچ میں اڑایا ہے۔