تحریک عدم اعتماد پراہم پیشرفت،وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اہم مطالبہ کردیا ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد پراسپیکر قومی اسمبلی سے جلد اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ملک طویل سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔
ملک میں خرید و فروخت کی سیاست کے ذمہ دارنوازشریف اورآصف وعلی زرداری ہیں،1989ء میں پہلی بارجب تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اس میں بھی نوازشریف اور جمیعت علماء اسلام متحد تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بے نظیر کی حکومت گرانے کیلئےنوٹوں کی بوریاں کھولیں گئیں اور چھانگا مانگا کی سیاست وجود میں آئی جس میں آصف علی زرداری نے انٹری لی اوراب یہ سب مل کر نئی مارکیٹ کاافتتاح کررہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا اپوزیشن کوان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔اورنہ ہی اس خرید وفروخت کی سیا ست کومزید پروان چڑھنے دیں گے ۔