اسرائیلی صدر کا دورہ ترقی، تعلقات میں نئے دور کا آغاز

9  مارچ‬‮  2022

ترکی اوراسرائیل کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا، 19 سال بعد اسرائیلی کے صدر ترکی کے دورے پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کےصدر اسحاق ہرتزوگ انقرہ پہنچے ، ترک صدر طیب اردگان نے صدارتی محل میں اسرائیلی صدر کا استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ توانائی اور سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کیلئے تیار ہیں۔

ترک صدر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر بھی زور دیا،اسرائیلی صدر نے اپنی پریس کانفرنس میں افتتاحی کلمات ترک زبان میں اداکیے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی مہمان نوازی سے بہت خوش ہوں،  تاریخی دورہ ترکی اور اسرائیل تعلقات کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے، تعاون اور علاقائی موضوع پرمذاکرات سے اختلافات حل کرنا آسان ہوگا ۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ترکی اور اسرائیل کے درمیان تجارتی حجم 36 فیصدبڑھ کر ساڑھے 8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے سال 2022 میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر  تک پہنچانے کا ہدف طے کیا ہے۔

آئندہ ماہ میں ترک وزیر خارجہ بھی اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved