کراچی میں بدھ کے روز پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نےپریس کانفرنس میں حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کی پریس کانفرنس میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ قومی وصوبائی اسمبلی سے پہلے ملک میں بلدیاتی الیکشن کر وائے جائیں،لوکل گورنمنٹ کیلئے آین سازی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کرا چی اور سندھ کیلئے کیا کیا ہے؟،کراچی کیلئے پانی کا ایک قطرہ بھی میسرنہیں نہ ہی کوئی سڑک بنائی گئی ہے،شہرکی عوام کے ساتھ اس سے بڑا ظلم کیا ہو سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے کوئی پوچھے کیا وہ کراچی کیلئے دودھ کی نہروں کا بندوبست کر چکے ہیں،عوام کو چاہیے اپنی پارٹیوں سے گلی محلے کے اختیارات مانگیں۔