روس کی مشکلات میں اضافہ، دنیا کا پہلا ملک بن گیا

9  مارچ‬‮  2022

یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں، عالمی جریدے کے مطابق روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا ملک بن گیا۔

عالمی جریدے کے مطابق روس پر 22 فروری تک 2 ہزار 750 پابندیاں عائد تھیں، یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس پر مزید 2 ہزار 778 پابندیاں لگا دی گئیں، اس طرح روس 5 ہزار 532 پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے ۔

اس قبل ایران پر 3616 پابندیاں عائد تھیں۔ سوئزلینڈ نے روس پر 568 پابندیاں عائد کررکھی ہیں، یورپی یونین نے 518، کینیڈا نے 454 ، امریکا نے 243 پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ روس پر پابندیاں لگانے کا مقصد جنگ بندی پر مجبور کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved