وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے، اراکین قومی اسمبلی کو فنڈز جاری

29  اکتوبر‬‮  2021

حکومت کی جانب سے شیئر کی گئی دستاویزات کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے حکومتی اراکین اسمبلی کو مجموعی طور پر 3 ارب 85 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں،  فیصل آباد شہر کیلئے  2 ارب 10 کروڑ جبکہ جھنگ کیلئے 1 ارب 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حکومتی اراکین اسمبلی کو 2 ارب 40 کروڑ، ملتان کو 2 ارب 30 کروڑ،  ڈیرہ غازی خان کو 1 ارب 40 کروڑ،  لاہور کو 1 ارب 13 کروڑ، مظفر گڑھ 1 ارب 7 کروڑ، راجن پور 1 ارب 5 کروڑ اور رحیم یار خان کو 1 ارب 3 کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جہلم، میانوالی، بہاولپور، لیہ اور وہاڑی کیلئے 70،70 کروڑ روپے جبکہ خانیوال کیلئے 72 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گجرات، چنیوٹ، بہاولنگر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے بھی 35،35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved