سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند کی دو روز میں دوسری ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان رات گئے ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی شریک تھے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی تھی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رند کی ملاقات ہوئی تھی۔