عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

10  مارچ‬‮  2022

تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

عالمی  مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد آئل تاریخی مہنگی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب اس کی قیمت میں کمی سامنے آئی امریکا کی روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے۔

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ گئی تھی، امریکی صدر نے روسی تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے امریکیوں کو خبردار کیا  تھا کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved