اب مزید برداشت نہیں کریں گے، عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی، بلاول بھٹو زرداری

10  مارچ‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب مزید برداشت نہیں کریں گے، عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی۔

اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دو ایسے واقعے ہوئے ہیں جو میرے لیے برداشت سے باہر ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصفہ بی بی پر حملے کا واقعہ ہمارے لیے قابل برداشت نہیں، آصف زرداری کو دھمکی بھی برداشت سے باہر ہے۔ جو سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے وہ جان لیں ہمارے اندر شہیدوں کا خون ہے۔ حساس اداروں سے آصفہ سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ڈرون کا آصفہ بھٹو کی طرف بڑھنا میرے اور میرے والد کیلئے پیغام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر ہم بندوق استعمال کرنا جانتے ہیں، میں پرامن آدمی ہوں، پرامن رہوں گا۔ عوام نے عدم اعتماد کا فیصلہ سنادیا، عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا ہے۔بلاول نے کہا کہ جتنا دباؤ آئے گا وزیراعظم زیادہ گالیاں دیں گے، گالیاں دینے سے ان کی کرسی نہیں بچے گی، کرسی خطرے میں دیکھ کر وزیراعظم مزید گالیاں دیں گے۔ لوگ جان لیں کہ پیپلزپارٹی ہر دور میں ہر ظالم سے ٹکرائی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اب جھوٹ نہیں چلے گا، سلیکٹڈ کے خلاف پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے مقابلہ کیا،آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکی دیں گے، یہ مذاق نہیں۔ یہ سمجھتے ہیں ہم بچے ہیں، ہم اب بچے نہیں رہے، جو میں آپ کیساتھ کروں گا آپ کی نسلیں نہیں بھولیں گی، ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر استعمال کرنا جانتے ہیں، ہمارے ساتھ سیاست کریں، سیاست کرنا ہمارا اور آپ کا حق ہے، جو سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved