وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی اجلاس، تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت تیار

10  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔

وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیاد پر ناکام بنانے کے لکے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیر رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فواد چوہدری اور فرخ حبیب کے علاوہ قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی اور سینیر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تجاویز دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایسے اراکین کی مبینہ فہرست پہلے ہی عمران خان کے پاس موجود ہے، وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ اسپیکر سے درخواست کریں کہ ان اراکین کو حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی پر ووٹ نہ ڈالنے دیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ اگر یہ اراکین ووٹ ڈالیں تو ان کے ووٹ کو گنتی میں شمار نہ کیا جائے، اسپیکر ایسے اراکین سے متعلق ایوان میں ووٹنگ کے دوران یا گنتی کے دوران آگاہ بھی کریں۔ذرائع کا کہنا ہے اسپیکر کو خط میں ایسے اراکین کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا بھی کہا جائے گا۔

اجلاس کے شرکا نے اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں، سرپرائز دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ میں اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved