وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے احد خٹک کے ہمران مولانا فضل الرحمان کی جما عت جمعیت علما اسلام (ف) پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک بھی جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو گئے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل احد خٹک نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کے والد جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت خٹک و دیگر کا جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتا ہوں، ان کے اپنے گھر سے عدم اعتماد کی صدا بلند ہوئی ہے۔
اس موقع پر لیاقت خٹک نے کہا کہ میں نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی نے یہ بھی کہا کہ کرپشن فری اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہ ہوا، اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے۔