بھارتی وزیر اعلیٰ گوبر سےبنا بریف کیس اسمبلی میں لے آئے

10  مارچ‬‮  2022

بھارتی ریاست رائےپورکے وزیر اعلیٰ  چھتیس گڑھ بھو پیش بگھیل  گوبر سےبنا بریف کیس اسمبلی میں لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے بجٹ پیش کرنے کے لیے گائے کے گوبر سے بنا بریف کیس اسمبلی میں لے گئے، بریف کیس پر سنسکرت میں “گومے واستے لکشمی” لکھا ہوا تھا، جس کا ترجمہ  کچھ یوں ہے “دولت کی دیوی لکشمی گائے کے گوبر میں رہتی ہے”۔

بھارتی  وزیر اعلیٰ بریف کیس کو اسمبلی میں نئے مالی سال 2022-23  کے ریاستی بجٹ کو پیش کرنے کیلئے لے کر گئے تھے،جس میں بجٹ سے متعلق دستاویزات موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق اس  بریف کیس کو 10 دنوں کی مدت میں رائے پور میں واقع گوٹھن (مویشیوں کے شیڈ کے احاطے) میں گائے کے گوبر کے پاؤڈر، گوند اور آٹے سمیت دیگر اشیاکو ملا کر کونڈا گاؤں کے کاریگروں کی طرف سے لکڑی کے ہینڈل اور کلپس کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved