سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اخترمینگل نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراختر مینگل نے امیر جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،جس میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور بلوچستان کی سیاسی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئندہ مستقبل کے حوالے سے بھی بات کی گئی ہے۔اس دوران ملاقات میں ملک عبدالولی کاکڑ، آغا حسن، حاجی ہاشم، ملک نصیر، سید محمود شاہ ، مولانا انور، زاہد درانی اور مولانا لطف الرحمان بھی شریک تھے۔