وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کی اور ارکان نے مکمل اطیمنان کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور مزید ارکان کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی،ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر 172 ووٹ پورے کر جائے تو مجھ سے کمزور کوئی نہیں ہوگا، اس وقت اپنی توجہ صرف اسلام آباد پر رکھیں۔
خیال رہے کہ وفاق میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرچکی ہیں جبکہ پنجاب میں بزدار حکومت کیخلاف تحریک انصاف کا جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ متحرک ہے۔