وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر تو مجھ سے زیادہ کمزور شخص کوئی نہیں ہو گا، ساتھ ہی انہوں نے دیگر اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی توجہ اسلام آباد پر مرکوز رکھیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس کے ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے 6 اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہوں نے مزید لوگوں کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ وزیراعظم سے میاں جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، اشرف انصاری، اظہر عباس چانڈیا اور مولانا غیاث الدین نے ملاقات کی۔