پیوٹن کا روس میں کام بند کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے پر غور

10  مارچ‬‮  2022

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے روس میں آپریشنز معطل کرنے کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے روس میں اپنے آپریشن محدود یا بزنس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں تین درجن سے زائدملٹی نیشنل کمپنیوں نے ملک میں اپنے آپریشنز محدودیا معطل کر دئیے تھے، جن میں ٹیکنالوجی، فضائی اور آٹو مینوفیکچرر توانائی کمپنیاں شامل ہیں۔

اس کے ردعمل میں روسی ایوان بالا کی آئینی قانون سازی کی کمیٹی کے چیئرمین آندرے کلیشاس نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ روس میں اپنا بزنس معطل یا ختم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کئے جا سکتے ہیں، اوان کی  املاک کے حقوق کو  بھی محدود کیا جا سکتا ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثوں کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظام متعارف کرایا جانا چاہیے اور ایسا کرنے کیلئے  قانونی طریق  کار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین کیخلاف فوجی آپریشن کے  بعد سے تقریباً 310 غیر ملکی کمپنیوں نے روس میں اپنا بزنس معطل یا محدود کر دیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ، برطانیہ اور مغربی ممالک نے روسی بینکوں، اداروں اور شخصیات پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔اس پر ردعمل میں  روس نے مغربی ممالک  کو خبردار کیا ہے کہ اب انہیں سخت مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ روس کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں بہت خطرناک ہونگی جو مغربی ممالک کو جھنجھوڑ کر رکھ  دیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved