روسی وزیر خارجہ کا عالمی ایٹمی جنگ کے متعلق بڑا بیان

11  مارچ‬‮  2022

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے یوکرین تنازع کے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لارؤف نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین تنازعے کا جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق سے بھی انہیں نہیں لگتا کہ یہ تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو روس کا مقابلہ کرنے کیلئے جوہری ہتھیاروں کی فراہمی کی بیان بازی مغربی ممالک کی جانب سے کی گئی، روس کا ایسا کوئی ارادہ یا منصوبہ بندی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ روس آئندہ معیشت اور دیگر عوامل کیلئے بھی مغربی ممالک پر کبھی انحصار نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ روس کی یوکرین میں فوجی کاروائی کے بعد مغربی ممالک نے یوکرین کو جوہری ہتھیار فراہم کرنے کا عندیہ تھا، جس کے بعد 27 فروری 2022ء کو روس نے اپنی نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved