وزیراعظم نےکالعدم جماعت کے احتجاج سےمتعلق قوم سے خطاب کرنا تھا جو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ابھی مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں علماء کا ایک وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کیلئے نئے وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اہلسنت والجماعت کے جید علماء و مشائخ سے ایوان صدر میں ملاقات کی تھی جس میں موجودہ صورتحال کے پر امن حل اور تصفیے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔