کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتیں حقیقی تعداد سے تین گنا زیادہ رپورٹ کئے جانے کا انکشاف

12  مارچ‬‮  2022

عالمی وبا قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد حقیقی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔

طبی جریدے دی لانسیٹ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ہلاکتوں کے اعدادوشمار میں ان افراد کو بھی شامل کیا گیا، جو براہ راست کورونا کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسی اموات کو بھی ان اعدادوشمار شامل کیا گیا ہے جو اس وجہ سے ہوئیں کہ مریض کو شدید بیماری کے باوجود کورونا مریضوں کی موجودگی کے باعث اسپتالوں میں علاج کیلئے داخل کرنا ممکن نہ ہو سکا، اور ان کی موت ہو گئی۔

 دی لالنسیٹ کی طبی تحقیق میں 74 ممالک اور 266 صوبوں کے یکم جنوری 2020ء سے 31 دسمبر 2021ء کے درمیان ہونے والی کورونا اموات کی رپورٹس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اضافی اموات بھارت میں شمال کی گئیں، جہاں 47 لاکھ افراد اس وبا کے دوران ہلاک ہوئے،  جب کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں کورونا کے باعث 5 لاکھ 15 ہزار 459 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دو برس میں کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ ہو چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved