آصف علی کا مین آف دی میچ بننے پر زبردست پیغام، قوم کے دل جیت لئے

30  اکتوبر‬‮  2021

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کل کے مقابلے میں میچ میں مین آف دی میچ قرار دئیے جانے کے بعد آصف علی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جسے عوام کی جاب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور وہ ٹوئٹ کافی وائرل بھی ہو گیا ہے۔

آصف علی نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ تھامے اپنی تصویر کے ساتھ قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ لکھ کر ٹوئٹ کی۔ عوام کی جانب سے آصف علی کے اس انداز میں اظہار تشکر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

آصف علی کے ٹوئٹ کو اب تک 62 ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آصف علی کارکردگی کو بہت پسند کیا جا رہا ہے جس میں انہوں نے محض 19 بالز پر 52 رنز بنائے ہیں جن میں 1 چوکہ اور 7 چھکے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved