عمران خان کی وجہ سے سارے چور اکٹھے ہو گئے مگر عوام انکو چھپنے نہیں دینگے، بابر اعوان

13  مارچ‬‮  2022

 مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا ہے عمران خان کی وجہ سے سارے چور اکٹھے ہو گئے مگر عوام انکو چھپنے نہیں دینگے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملکی تاریخ کے پہلے تین روزہ اوورسیز کنونشن کا باضابطہ آغاز ہو گیا، مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز ایوب آفریدی، وزیر مملکت فرخ حبیب اور ڈاکٹر بابر اعوان شریک ہوئے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا ملک میں آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف کی ہو گی۔ حکومت پانچ سال پورے کرنے کے بعد دوبارہ پانچ سال کیلئےآئے گی،عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک مشکلات کا شکار تھا۔ کورونا پر بہترین حکمت عملی سے قابو پایا۔ ہماری کوششوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ وزیراعظم نے وہ اقدامات کئے جو 70 سال میں نہ ہو سکے۔ اوورسیز کے لئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب بولے عمران خان پر عدم اعتماد نہیں بلکہ اعتماد پلس ہونے جا رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔ وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ہی ہماری فارن فنڈنگ ہیں۔بلاول، زرداری ،مریم آکر ہماری فنڈنگ کرنے والوں کودیکھ لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved