کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات، حکومت نےعلماءکی 12 رکنی کمیٹی بنا دی

30  اکتوبر‬‮  2021

بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے علما و مشائخ کی ملاقات ہوئی، کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات کے معاملے پر حکومت نے 12 رکنی کمیٹی بنا دی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے علما و مشائخ کی 12 رکنی کمیٹی بنا دی گئی، وزیراعظم نے واضح کیا کہ سنجیدہ مذاکرات کو ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم اور علماء کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ ملک اس وقت متشدد صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ علماء حکومت اورکالعدم جماعت کے درمیان پل کا کام کرسکے تویہ قابل قدر ہو گا۔ خون خرابہ نہیں چاہتے،امن وسلامتی ہرایک کے مفاد میں ہے،وزیراعظم ملکی سلامتی اورحکومتی رٹ پرسمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم نے بتایا ہے وہ کوئی خون خرابا نہیں چاہتے لیکن ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر بھی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، مظاہرین سے درخواست ہے وہ تشدد کا راستہ اختیات نہ کریں، مذاکرات کی کامیابی تک اگر آگے نہیں بڑھتے تو کوئی تشدد نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کے روز سے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر تنظیم نے ملتان اور لاہور میں دھرنے دیے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان اب تک ہونے والی جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved