بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی محمد شامی کے حق میں بول پڑے

30  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے فاسٹ ابؤلر محمد شامی کو ان کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا بدترین انسانی عمل ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ہونے والے میچ سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ کسی کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا بحیثیت انسان سب سے بدترین عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والے لوگوں میں اتنی جرات نہیں کہ وہ لوگوں کے سامنے آ کر کچھ بول سکیں، لوگ باہر کیا بولتے ہیں اس کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، ہم نے کبھی اس پر توجہ نہیں دی اور نہ کبھی دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنا نقطہ نظر بیان کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن میں نے کبھی کسی فرد سے مذہب کی بنیاد پر متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کے بارے میں سوچا تک نہیں، مذہب ایک مقدس اور ذاتی چیز ہے اور اس کو وہیں تک رہنا چاہیے۔کوہلی نے فاسٹ باؤلر کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شامی کے ساتھ کھڑے ہیں اور 200فیصد ان کی حمایت کرتے ہیں، وہ لوگ ہماری ٹیم میں دوستی اور برادرانہ تعلقات کو وہ ہلا تک نہیں سکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں شامی نے ہمیں کئی میچ جتوائے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں جب بھی باؤلنگ کی بات کی جاتی ہے  توشامی ہمارے اہم ترین باؤلر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں اپنی زندگی کا ایک منٹ بھی اس طرح کے لوگوں پر توجہ دے کر ضائع نہیں کروں گا اور نہ ہی شامی یا ہماری ٹیم کا کوئی اور رکن ایسا کرے گا جبکہ اس طرح کے عمل سے ہمارے ڈریسنگ روم کے ماحول پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یاد رہے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی شکست کے بعد  انتہا پسند لوگوں نےمحمد شامی کو مسلمان ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved