جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی

30  اکتوبر‬‮  2021

ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز  میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ اوپنر پاتھن نسانکا کے شاندار 72 رنز کے سوا کوئی دوسرا سری لنکن بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔چرتھ اسلانکا 21 اور کپان دسن شناکا 11 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹر رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقا نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہراسنگا 3 جنوبی افریقی بلے باز آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved