حکومت کا ق لیگ سے اعلیٰ سطح کا رابطہ، اہم وفاقی وزیر کی ملاقات، بڑا بریک تھرو

14  مارچ‬‮  2022

وفاقی حکومت نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ق لیگ کیساتھ اعلیٰ سطح کا رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے دوبارہ با ضابطہ رابطہ کیا ہے۔ اعلیٰ سطحی رابطے کے بعد آج وفاقی وزیر اعجاز شاہ چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری سالک حسین، چوہدری حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حکومتی اتحاد کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق  چوہدری براداران  کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال پرمسلسل مشاورت سے کررہے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے شرکاء کو بتایا ہے کہ اپوزیشن ناکام ہو گی، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اور وہ جلد اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا ہے، اب صرف دیگر پارٹیوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved