چین ایک بار پھر کرونا کی زد میں، نئی پابندیاں لگا دی گئیں

30  اکتوبر‬‮  2021

چین میں کورونا نے ایک بار پھر سر اُٹھانا شروع کردیا ہے جس کے باعث ایئرپورٹس بند، شادی اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ریکارڈ ویکسی نیشن کے باوجود چین میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔  عالمی میڈیا کے مطابق چین میں کرونا وبا میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد لانژو شہر مں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سیاحتی مقام بند کردیئے گئے جبکہ پروازیں، ٹرینیں اور بس سروس معطل کی جاچکی ہے۔چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا پابندیاں سخت کردی گئیں ہیں اور لوگوں کو شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بیجنگ میں حکام نے چار نئے کیسز سامنے آنے پر بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے باعث بیجنگ میں کرونا ٹیسٹ کیلئے سینٹرز کے باہر قطاریں لگ گئیں ہیں۔

یہ پابندیاں اس لیے بھی لگائی گئی ہے کیوں کہ آئندہ برس فروری میں موسم سرما کے اولمپک مقابلوں کا انعقاد چین میں ہوگا اور چین اس سے قبل کورونا پر مکمل قابو پالینا چاہتا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں اموات کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی ابتدا چین سے ہوئی تھی اور چین ہی نے سب سے پہلے اس وبا پر قابو پایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved